ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سنگلز کے بعد خواتین ڈبلز کا خطاب بھی جیتا سرینا نے

سنگلز کے بعد خواتین ڈبلز کا خطاب بھی جیتا سرینا نے

Sun, 10 Jul 2016 18:53:14  SO Admin   S.O. News Service

لندن،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سرینا ولیمز نے ساتویں بار ومبلڈن چمپئن بننے اور 22واں گرینڈسلیم خطاب جیتنے کے بعد اپنی بڑی بہن وینس کے ساتھ مل کر خواتین ڈبلز خطاب بھی جیتا۔وینس اور سرینا کی گیرترجیحی حاصل جوڑی نے ہنگری کی ٹمیا بابوس اور قزاقستان کی یاروسلاوا شویداوا کی پانچویں سیڈ جوڑی کو 6-3، 6-4سے شکست دے کر چھٹی بار ومبلڈن ڈبلز خطاب جیتا۔یہ ان کا گرینڈسلیم میں 14واں ڈبلز خطاب ہے۔یہ دونوں بہنیں مجموعی طورپر 23بار فائنل میں پہنچی ہیں جس میں سے 22بار انہوں نے خطاب حاصل کیا۔انہیں 1999میں سان ڈیگو میں ڈبلز فائنل میں شکست جھیلنی پڑی تھی۔سرینا نے کہا کہ ومبلڈن میں ایک اور ڈبلز خطاب جیتنا شاندار ہے۔وینس نے کہا کہ میں کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتی تھی۔سرینا سنگل کی توانائی کو ڈبلز کورٹ پر بھی لے کر آئی۔اس سے پہلے سرینا نے ایجلک کربر کو 7-5، 6-3سے شکست دے کر خواتین سنگلز کا خطاب جیتا تھا۔


Share: